ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اور نابینا افراد میں مذاکرات کامیاب

حکومت اور نابینا افراد میں مذاکرات کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) نابینا افراد نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان، نابینا افراد آئندہ 10 روز پناہ گاہ میں قیام کریں گے۔

نابینا افراد اور حکومتی نمائندگان کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد نابینا افراد نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نابینا افراد کی 5 رکنی ٹیم نے ایس پی سٹی اور  صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے مذاکرات کیے۔ نابینا افراد نوکریوں پر بحال ہونے کے بعد گھروں کو چلے جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز بصارت سے محروم افراد ملازمتوں کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر احتجاج کے لیے پنجاب اسمبلی جانا چاہتے تھے مگر   پولیس نے نابینا افراد کو احتجاج سے روکنے کے لئے زبردستی پناہ گاہ میں بند کر دیا۔

نئے پاکستان میں اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا بھی جرم بن گیا، کل سے 83 نابینا افراد پناہ گاہ کے اندر قید رہے، نابینا افراد دہائیاں دے رہے، مگر پولیس کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،  نابینا افراد  روزگار دو یا مار دو ،ساڈا حق ایتھے رکھ "کے نعرے لگا رہے، بینائی سے محروم افراد نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب انتظامیہ نابینا افراد کے احتجاج کی آواز دبانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتی رہی، لاری اڈہ پناہ گاہ کو قناعتوں سے ڈھانپ دیا گیا جبکہ میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔