( قذافی بٹ ) وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، مہنگائی اور امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم گورنرہاؤس میں محکمہ صحت کی جانب سے انصاف کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کریں گے اور شہریوں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرینگے۔
وزیراعظم مہنگائی اور امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدرات بھی کرینگے اور وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ون ٹو ون ملاقات کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ بھی لاہور کا دورہ کیا تھا جس میں صوبائی وزرا کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی اور وزیر اعظم کو ناراض ارکان کے مطالبات بارے بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ لاہور میں اہم حکومتی و انتظامی افسران سے بھی ملاقات کی تھی۔