ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک جنوبی افریقا مجوزہ سیریز منسوخ

پاک جنوبی افریقا مجوزہ سیریز منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)ساؤتھ افریقہ نےپاکستان میں تین ٹی 20 میچز کھیلنےسےمعذرت کرلی،جنوبی افریقا نے مجوزہ سیریز منسوخی کی وجہ بھی بتادی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ جنوبی افریقا نے اپنی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، یہ سیریز مارچ کے آخری عشرے میں متوقع ہونے تھی، سیریز  کھیلنے کے لئے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم سے پہلے ایک سیکیورٹی وفد رورے اسٹین کی سربراہی میں اگلے ماہ پاکستان بھیجنے کا عندیہ دیا تھا،جس کے تحت یہ وفد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ یا پھر پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا، جس کی رپورٹ کی روشنی میں افریقی ٹیم نے پاکستان کادورہ کرنا تھا۔

تاہم اب ساؤتھ افریقہ کا مجوزہ دورہ پاکستان کھٹائی میں پڑ گیا،جنوبی افریقن کرکٹرز کے ورک لوڈ کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں،جنوبی افریقن بورڈ کو پی ایس ایل کے بعد 3 ٹی 20 میچز کی دعوت دی تھی،پی سی بی نے تینوں ٹی 20 میچز راولپنڈی میں کھیلنے کی تجویز دی تھی جبکہ جنوبی افریقا کی بھارت میں سیریز 18 مارچ کو ختم ہونا ہے۔

اس حوالے سے دونوں بورڈز سیریز کے لئے نئی ونڈو تلاش کررہے ہیں،واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے آخری مرتبہ 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل واپس آنےکا عمل جاری ہے،ساؤتھ افریقہ نے اسی برس سیریز کھیلنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer