(بسام سلطان) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانچ روزہ قومی انسداد پو لیو مہم کا افتتاح میاں میر ہسپتال میں کر دیا گیا۔ مہم کے دوران شہر میں اٹھارا لاکھ سے زائد بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے جائیں گے۔
میاں میر ہسپتال میں پانچ روزہ قومی پو لیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پروگرام کنٹرولر ڈاکٹر عامر ، ڈی ایچ او پریونٹو ڈاکٹر فیصل، ایم ایس میاں میر ہسپتال ڈاکٹر گلریز اور دیگر نے پو لیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ قومی انسداد پو لیو مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانا ہے۔ والدین سے درخواست ہے کہ پو لیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ، بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔
اس موقع ہر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر کا کہنا تھا۔ جن علاقوں میں رزسٹنس ہے وہاں خصوصی دہان دیا جا رہا ہے۔ پو لیو کے قطرے ہر بچے کا بنیادی حق ہے، جو لوگوں کی دہلیز پر ان کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
قومی پو لیو مہم 17 سے 21 فروری تک جاری رہے گی ۔ شہر میں تشکیل دی گئی 5470 ٹیمیں ، پانچ سال تک کی عمر کے 1866121بچوں کو پولیو کے بچاوء کے قطرے پکائیں گی۔