(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےسینکڑوں سکولوں کی رجسٹریشن دبا لی،نجی سکول مالکان 4 ماہ سےسکولوں کی رجسٹریشن کیلئےخوار، سی ای او ایپکس ایجوکیشنل کنسلٹنسی امجدعلی نےاتھارٹی کیجانب سے پرانی تاریخوں میں درجنوں بوگس رجسٹریشن جاری کرنے پر ڈی سی لاہور سےنوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق اتھارٹی نےرجسٹریشن کیلئے سکولوں کی انسپکشن بھی روک رکھی ہے، سی ای اوایپکس ایجوکیشنل کنسلٹنسی امجدعلی کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم کا ملازم غلام حیدرشاہ پیسےبٹور کر رجسٹریشن دلوا رہا ہے. انہوں نےالزام لگایا کہ غلام حیدر شاہ کی ایجوکیشن اتھارٹی مکمل طور پر پشت پناہی کررہی ہے, امجد علی نےمزید کہا کہ چھ ماہ سےغیاث صابرجعلی رجسٹریشنز کی انکوائری کررہے ہیں،جبکہ غیاث صابرکواسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین نجی سکولوں کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کررہے.6000 سکولوں کی رجسٹریشن کا ایجوکیشن اتھارٹی کے پاس ریکارڈ ہی دستیاب نہیں.
امجد علی نے کہا کہ ڈی سی آفس جعلی سکولوں کی رجسٹریشنز کا نوٹس لیں،تمام کاغدات پورے ہونے کے باوجود اتھارٹی کیجانب سے رجسٹریشن نہیں کی جارہی، دوسری جانب سی ای ایجوکیشن پرویزاختر خان کا کہنا ہےکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد نجی سکول مالکان کوایک ہفتہ میں رجسٹریشن جاری کردی جائیں گی۔