11سال بعد آج قذافی سٹیڈیم میں تاریخ رقم ہوگی

11سال بعد آج قذافی سٹیڈیم میں تاریخ رقم ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی:سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کی قیادت میں دنیا کے تاریخی مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم 7 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی۔ لاہور ائیرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔


ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کر رہے ہیں جو 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں جب کہ ‏مارلی بون کرکٹ کلب کی ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچی ہے۔انگلینڈ کا تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ مارلی بون کرکٹ کلب کی ہی ملکیت ہے اور مارلی بون کلب کو کرکٹ قوانین کے ضامن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

ایم سی سی کی ٹیم دورے میں لاہور میں چار میچز کھیلے گی۔ آج  قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ایم سی سی کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ایم سی سی 16 فروری کو پاکستان شاہینز کے خلاف ون ڈے میچ کھیلے گی، 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔تینوں میچز ایچی سن کالج میں کھیلے جائیں گے۔


آج مہمان ٹیم قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے مدمقابل آئے گی،میچ شام ساڑھے 4 بجے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا،قذافی سٹیڈیم میں میچ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،آج میچ کیلئے لاہور قلندرز کی طرف سے مفت ٹکٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔
 ‏پاکستان کے 7 روزہ دورے پر آنے والی میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کپتان کمارسنگاکارا کا کہناتھا  کہ انہیں ہمیشہ لاہور آنا اچھا لگا ہے، یہاں ان کی خوشگوار یادیں ہیں، یہاں کے لوگوں کی میزبانی کہیں اور ملنا مشکل ہے۔

 یاد رہے 2009 میں جب سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا تو اس وقت سری لنکن ٹیم کے کپتان سنگا کارا ہی تھے۔لاہور میں ان کی آمد پاکستان کرکٹ کیلئے ایک مثبت پیغام ہے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer