چودھری شوگر ملز کیس: یوسف عباس کے ریمانڈ میں توسیع،حمزہ کی آج پیشی

چودھری شوگر ملز کیس: یوسف عباس کے ریمانڈ میں توسیع،حمزہ کی آج پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :احتساب عدالت، رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز کی آج سماعت ہوگی،اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، شہبازشریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے،حمزہ شہباز پر بھوآنہ میں سرکاری خزانے سے ذاتی شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کرنیکا الزام ہے،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شہبازشریف، حمزہ شہباز نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، حمزہ شہباز پر ذاتی ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بھی الزام ہے،حمزہ شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔


احتساب عدالت میں چودھری شوگرملزکیس کی سماعت بھی  ہوئی ،یوسف عباس کوجوڈیشل ریمانڈختم ہونےپرعدالت پیش کیا گیا،نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ مل چکا ہے،نوازشریف، مریم نواز کی ہائیکورٹ کیس میں ضمانت منظور کر چکی،یوسف عباس پر جعلی ٹی ٹی کےذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کردی گئی ہے،نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے تازہ ترین میڈیکل رپورٹس جمع کروا دی
وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت تاحال نا ساز، علاج جاری ہے،نواز شریف صحتیاب ہوتے ہی اپنا ٹرائل کا سامنا کریں گے،رپورٹس کے بعد نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer