سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کیلئے اچھی خبر

سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کو مفت درسی کتب فراہم کی جائیں گی، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو 28 فروری تک درسی کتب کی فراہمی کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

  پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام کی جانب سے ٹیکسٹ بُک بورڈ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 28 فروری تک سرکاری سکولوں میں درسی کتب کی فراہمی کو یقینی بنائیں، حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سرکاری سکولوں میں صرف رجسٹرڈ طلبا کے اعداد و شمار کے مطابق کتابیں جاری کی جائیں۔

ہدف کے مطابق 3 کروڑ سات لاکھ کتابوں کی اشاعت مکمل ہوچکی ہے اور یہ تخمینہ لگائی گئی کتابوں کا 85 فیصد ہیں، ایجوکیشن اتھارٹیز کو کہا گیا ہے کہ جن طلبا میں کتابوں کی تقسیم کی جائے گی ان کے مکمل کوائف کو رجسٹرڈ میں درج کیا جائے اور سرکاری سکولوں کی ہیڈ مسٹریس، ہیڈ ماسٹرز کو پاپند بنایا جائے کہ وہ رجسٹرڈ طلبا کو ہی کتابیں تقسیم کریں۔ ایجوکیشن اتھارٹیز مذکورہ کتابوں کی تقسیم کی رپورٹ یکم مارچ کو حکومت کو جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔