ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی ٹی کی تنظیم سازی، تخت لاہور کیلئے صدر کا نام وزیراعظم کو ارسال

پی آئی ٹی کی تنظیم سازی، تخت لاہور کیلئے صدر کا نام وزیراعظم کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ ) تحریک انصاف کی تنظیم سازی، لاہور سمیت پنجاب کی 8 ڈویثرنز کے صدور کے نام منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دیئے گئے۔

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مرتب کی گئی کمیٹی نے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ ڈویثرنز کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیکر وزیراعظم کو منظوری کے لیے بھجوا دی۔ منظوری کے بعد صدور کے ناموں کا نوٹیفکیشن رواں ہفتے میں جاری کردیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں ہی پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کی جائے گی، وزیراعظم کو بھجوائے گئے ناموں میں لاہور ڈویثرن کے لیے ظہیر عباس کھوکھر اور جمشید اقبال چیمہ کے درمیان مقابلہ ہے، ساہیوال کے لیے میجر ریٹائرڈ سرور کے نام کی سفارش کی گئی ہے، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن کے لیےعمرڈار کا نام فائنل جبکہ راولپنڈی ڈویژن کے لیے عطاء اللہ شادی خیل صدر کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

اسی طرح ملتان کے لیے اعجاز جنجوعہ، بہاولپور کے لیے میاں فرزند علی گوہیل کی سفارش کی گئی، فیصل آباد جاوید نیاز منج اور ڈی جی خان کے لیے سردار علی دریشک کے نام فائنل کیے گئے ہی۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ پارٹی عہدہ کسی سرکاری عہدے رکھنے والوں کو نہیں دیئے جائیں۔