لاہور کے کئی دولہا،دلہنوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا

لاہور کے کئی دولہا،دلہنوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا
کیپشن: City42 - Birdales Grooms
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)شادی ہالز مالکان نے کئی دولہا دلہنوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے لاہور کے مزید 5 غیر قانونی شادی ہالز سربمہر کردیئے۔

کئی دولہا دلہنوں کے ارمانوں پر تالے لگ گئے، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور اینٹی کرپشن نے شہر کے درجنوں شادی ہالز سیل کردیئے  ہیں جس کی وجہ سے لڑکے والے پریشان ہیں کہ بارات کہاں لے کر جائیں لڑکی والے فکر مند ہیں کہ بارات کا استقبال کہاں کریں؟ شادی ہالز میں ہفتہ اور اتوار کے روز باراتوں کی بکنگ ایک مہینہ پہلے سے ہو چکی تھی، مہمانوں کو کارڈز تقسیم ہوچکے۔ شادی ہالز سیل ہونے سے درجنوں شادیوں کی تقریبات التواء کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، دولہا دلہن والے الگ سے پریشان ہیں کہ کارڈز پر مہمانوں کو شادی ہالز کا ایڈریس بھی بتا دیا گیا اب دیگر شہروں سے آنے والے مہمان کہاں جائیں گے۔

گزشتہ روز شادی ہالز مالکان کے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں اور انتظامیہ نے شہرکے 24 شادی ہالز تین گھنٹے کھولنے کی اجازت دینے سے بھی صاف انکار کر دیا ہے، شادی ہالز مالکان اور انتظامیہ کی کھینچا تانی میں دولہا اور  دلہن والے پھنس کر رہ گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer