بچوں میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

بچوں میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: بچوں میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر سال نو ہزار بچے کینسر کے مرض کا شکار ہوتے ہیں لیکن طبی سہولتیں ناکافی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بچوں میں کینسر کے موذی مرض کی آگاہی کیلئے آج عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر سال بچوں میں سب سے زیادہ بلڈ کینسر کی شرح ہے اور سالانہ 8سے 9 ہزار بچوں میں مختلف اقسام کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔

چلڈرن ہسپتال کے شعبہ آنکالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مہوش کا کہنا ہے کہ    بچوں میں کینسر کے علاج کے سنٹرز کم ہیں۔ تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بچوں کے کینسر کی تشخیص کی سہولت لازمی ہونی چاہئے۔ طبی ماہرین کے مطابق بروقت تشخیص کی صورت میں بچوں میں کینسر کا مکمل علاج ہوسکتا ہے۔