ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے غوثیہ بلڈرز کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے

ایف بی آر نے غوثیہ بلڈرز کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے غوثیہ بلڈرز کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے، غوثیہ بلڈرز کے دومختلف نجی بنکوں میں موجود اکاؤنٹس سے 5لاکھ روپے کی ریکوری کرلی گئی۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق غوثیہ بلڈرز کے ذمہ سال 2012 کے انکم ٹیکس کی مد میں 5 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔ ایف بی آر نے غوثیہ بلڈرز کو انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر متعدد مرتبہ نوٹسز بھی جاری کیےتھے،تاہم ادائیگی نہیں کی گئی۔

ایف بی آر نے فیصل بینک چونگی امرسدھواور سمٹ بینک شادمان برانچ میں غوثیہ بلڈرز کے اکاؤنٹس منجمد کرکے واجب الادا مکمل رقم ریکور کرلی ہے۔