ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کے لیے پہلی دفعہ نیشنل پولیس گیمز کا فیصلہ

پولیس اہلکاروں کے لیے پہلی دفعہ نیشنل پولیس گیمز کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب سمیت پاکستان بھرکے پولیس اہلکاروں کے لیے اچھی خبر۔لاہورمیں پہلی دفعہ نیشنل پولیس گیمزکا انعقاد کیا جائے گا جس میں اٹھائیس گیمز شامل کی جائیں گی۔یف آئی اے کو پچیس فروری تک کھلاڑیوں کے نام بھجوانے کے لیے مراسلہ لکھا دیا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی طارق مسعودیاسین نے آئی جی پنجاب ،سندھ ،کے پی کے، بلوچستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد، ریلوے، موٹروے اور ڈی جی ایف آئی اے کو پچیس فروری تک کھلاڑیوں کے نام بھجوانے کے لیے مراسلہ لکھا دیا ہے۔ ان گیمزمیں کرکٹ ، ہاکی، کبڈی، کشتی رانی، فٹ بال، والی بال، جو دوکراٹے سمیت اٹھائیس گیمز شامل ہیں۔

نیشنل پولیس کی12گیمزمیں خواتین اورمردپولیس اہلکاروں کی ٹیمیں حصہ لےسکتےہیں جبکہ16گیمزمیں صرف مردکھلاڑی حصہ لےسکیں گے۔نیشنل پولیس گیمزکا انعقاد مارچ کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین کا کہنا ہے کہ ان کھیلوں مین پولیس میں اچھے پلئیرزکونیشنل لیول پرسامنے لانا اورکھیلوں کی صورت میں تفریح مہیا کرنا ہے۔