ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں سے ٹیکس وصولی کیلئے شکنجہ تیار

کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں سے ٹیکس وصولی کیلئے شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:ایف بی آر نے مختلف شعبہ جات میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں سے ٹیکس وصولی کیلئے شکنجہ تیار کرلیا، ایف بی آر نے مختلف محکموں سے ریکارڈ حاصل کرکے سو سے زائد سرمایہ کاروں کی فہرستیں مرتب کرلیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس دائرہ کاربڑھانے کیلئے مختلف شعبوں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والےلاہوری انویسٹرز سے ٹیکس وصولی کیلئے کارروائی تیز کردی ۔ 100 سے زائد شہر کے بڑے سرمایہ کاروں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ مزید سرمایہ کاروں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہوری سرمایہ کاروں کے بینک اکاؤنٹس، املاک کا ریکارڈ مرتب کرکے گوشواروں کا تقابلی جائزہ لیا جارہا ہے۔

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیمیں ایل ڈی اے ،پی ایچ اے ،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اورسوشل سکیورٹی سمیت مختلف محکموں سے تفصیلات جمع کررہی ہیں۔ ایف بی آر سرمایہ کاروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ اثاثہ جات کا موازنہ کرکے ٹیکس نیٹ بڑھائے گا۔