ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ترک بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ترک بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی پاکستان بزنس کونسل لاہور کے چیئرمین عتیلہ ڈی یرلکایا کی ملاقات، صحت اور دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال،  میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکی سے برادرانہ تعلقات صدیوں کی تاریخ پرمحیط ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کاروں کا پنجاب میں گرمجوشی سے خیرمقدم کریں گے۔ انکا مزید کہنا تھاکہ صحت کے شعبے میں ترکی کی فنی مشاورت سے انقلابی تبدیلیاں لا ئی جا رہی ہیں۔ ایگریکلچر انڈسٹری، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں کے لیےروشن امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ترک سرمایہ کاروں کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ترک مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، خواجہ احمد حسان، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانزیب برانہ اور دیگر موجود تھے۔