قذافی بٹ: وزیراعلی سیکرٹریٹ کا بجٹ 7 ماہ میں ہی ختم ہونے کے قریب، بیوروکریسی کنٹرول کرنے میں ناکام ، اضافی فنڈز جاری کرنے پرپنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک التوا جمع کروادی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک التوا اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی سیکرٹریٹ کا بجٹ 7 ماہ میں ختم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ تحریک کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
موجودہ مالی سال میں وزیراعلی سیکرٹریٹ کے لیے 8 کروڑ روپے کا اضافی کیا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران 42 کروڑ روپے کا بجٹ تھا جسے بڑھا کر 49 کروڑ 19 لاکھ روپے کر دیا گیا تھا۔ لیکن بیوروکریسی وزیراعلی سیکرٹریٹ کے بجٹ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔