ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سی سی پی او آفس میں ٹریفک وارڈن سے سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والوں کے اعزاز میں پرموشن بیجز لگانے کی تقریب، سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر)محمد امین وینس،چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد اورایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے خصوصی شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے نئے ترقی پانے والے  47سینئر ٹریفک وارڈنز کو بیجز لگائے اور ان کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا۔ اس موقع پرانکا کہنا تھاکہ پرموٹ ہونے والے ٹریفک وارڈنز مشن مبین جاری رکھیں۔ سٹی ٹریفک پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے۔ شہید سید احمد مبین نے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی خدمت کیلئے اپنی جان قربان کی۔

 اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسرلاہور رائے اعجاز احمدنے کہاکہ ترقی کی راہیں کھلنے سے ٹریفک وارڈنز میں مزید محنت اور لگن کا جذبہ پیدا ہوگا۔