ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ عمران نذیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

خواجہ عمران نذیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا
کیپشن: City42 - Hospital
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) صوبائی وزیر پرائمری ایںڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سبزہ زار کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبزہ زار کے دورے کے دوران سہولیات کے حوالے سے مریضوں سے بھی دریافت کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے صحت کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سبزہ زار ہسپتال پہلے ساٹھ بستروں پر مشتمل تھا، توسیع کے بعد اب سو بستروں پر مشتمل ہسپتال صحت کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جلد ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر سی ای او لاہور ڈاکٹر یداللہ، ایم ایس سبزہ زار ہسپتال ڈاکٹر اختر سمیر دیگر بھی شریک تھے۔