ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹارگٹ کلنگ یا دیرینہ دشمنی، جی سی یونیورسٹی کا پروفیسر قتل، تفتیش شروع

ٹارگٹ کلنگ یا دیرینہ دشمنی، جی سی یونیورسٹی کا پروفیسر قتل، تفتیش شروع
کیپشن: City42 - GC University Professor Murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) ٹارگٹ کلنگ یا دیرینہ دشمنی، گلبرگ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کو سرعام فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کلمہ چوک کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے  پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر پر فائرنگ کی۔ ہسپتال لیجاتے ہوئے ڈاکٹر تنظیم اکبر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق واردات کے لیے حملہ آوروں نے نائن ایم ایم کا پستول استعمال کیا۔ مقتول کو چار گولیاں لگیں جن میں سے ایک سینے میں پیوست ہوئی۔ پروفیسر تنظیم اکبر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کا نوٹس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے  جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ  امین وینس سے رپورٹ طلب کر لی۔