(قیصر کھوکھر) گاڑی کہاں کھڑی کریں لاہوریئے اب پریشان نہ ہوں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کا کہنا ہے کہ لاہورمیں پانچ مزید پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے بیڈن روڈ اور داتادربار سمیت 5 مقامات پر پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ کیا گیا، چار سے پانچ ماہ میں پلازےمکمل کرلیے جائیں گے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نےایک سوال کے جواب پر کہا کہ پی ایم ایس افسران کے مطالبات جائز ہیں، پورا کریں گے، پی ایم ایس افسران کو اعلیٰ آسامیوں پر تعینات کریں گے۔