ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹی کا 15کی کال کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ

سیف سٹی کا 15کی کال کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) 15 کی کال کو پولیس اب نظر انداز نہیں کر سکے گی، سیف سٹی کی مدد سے15 کی کال کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ، کمیونیکیشن آفیسر جائے وقوعہ کے قریب ڈولفن وپیرو سے فوری رابطہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈولفن اور پیرو اہلکار جدید وائرلیس سیٹ کے ذریعے آفیسر کو معلومات دیں گے، فورس کے پہنچنے سے پہلے کیمروں سے کمیونیکیشن آفیسر بھی مانیٹرنگ کرے گا، واضح رہے کہ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچنے پر متعلقہ ایس پی کو رپورٹ بھی بھجوائی جائے گی۔