ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ کے قریب واقع سکول کھل گئے

 عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ کے قریب واقع سکول کھل گئے
کیپشن: City42- School
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) گلبرگ حالی روڈ پر سکول کھل گئے، معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کے باعث سکولوں کو ایک روز کیلئے بند کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پری سکول اور سکلز سکول گلبرگ نے ایک روز قبل ہی سکول بند کرنے کے حوالے سے والدین کو آگاہ کر دیا تھا جس کے باعث دونوں سکول منگل کے روز مکمل طور پر بند رہے، سلامت سکول میں پیپر ہونے کی وجہ سے بچوں کو 2 بجے کی بجائے صبح گیارہ بجے ہی چھٹی دے دی گئی تھی۔
 ذرائع کے مطابق عاصمہ جہانگیر کے گھر کے پاس واقع سکولوں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث سکیورٹی اداروں نے بند رکھنے کی ہدایت کی تھی۔