(زین مدنی) برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن کے لیڈ سنگر پاکستانی نژاد زین ملک کا نیا البم، اردو گانے اور قوالی بھی شامل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق زین ملک نے کہا کہ آنے والے البم کیلئے گانا بالی ووڈ کے مشہور موسیقار اے آر رحمن کے ساتھ بھی کر رہا ہوں، اردو سے شروع ہی سے ناتا رہا ہے۔ امیتابھ بچن اور عامرخان کی فلمیں ٹی وی پر دیکھ کر بڑا ہوا، جو کوئی بھی ملے اسے شاہ رخ خان کی فلم دیوداس دیکھنے کا مشورہ دینا نہیں بھولتا، بالی ووڈ کی ایک فلم کیلئے پہلی بار پورا گانا ہندی میں ریکارڈ کرایا ہے۔ زین ملک نے کہا کہ مجھے شروع ہی سے بالی ووڈ فلمیں پسند رہی ہیں۔