گوگل میپس میں 3 بہترین نئے فیچرز متعارف

گوگل میپس میں 3 بہترین نئے فیچرز متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موجودہ عہد میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں سے اپنی لوکیشن کو چھپانا لگ بھگ نا ممکن ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے لوگوں کے اس تاثر کو ختم کرنے کے لیے گوگل میپس میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ان فیچرز سے صارفین کو میپس میں اپنی پرائیویسی کا زیادہ تحفظ کر سکیں گے اور یہ طے کر سکیں گے کہ ان کا کونسا ڈیٹا کمپنی تک نہیں پہنچنا چاہیے۔ان فیچرز میں سب سے اہم سیو یور ٹائم لائن (save your timeline) نامی آپشن ہے۔

اس آپشن سے آپ ٹائم لائن کو کلاؤڈ سرور کی بجائے اپنی ڈیوائس میں محفوظ کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ ٹائم لائن ان علاقوں یا جگہوں کا ایسا انکرپٹڈ ریکارڈ ہوتا ہے جہاں آپ جا چکے ہوتے ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے لوکیشن ہسٹری کو ٹرن آن کرنے کی ضرورت ہوگی جو بائی ڈیفالٹ آف ہوتی ہے۔

دوسرا فیچر گوگل میپس میں بلیو ڈاٹ پر کلک کرنے کا ہے۔اس بلیو ڈاٹ پر کلک کرکے آپ مختلف سیٹنگز جیسے لوکیشن ہسٹری اور ٹائم لائن کو دیکھ سکیں گے۔اس شارٹ کٹ سے آپ اپنے اکاؤنٹس کی ان تفصیلات کو ایڈٹ کر سکتے ہیں جو گوگل میپس میں شیئر اور محفوظ کی جاتی ہیں، تاکہ گوگل کو ڈیٹا تک کم از کم رسائی حاصل ہو۔گوگل کی جانب سے مخصوص لوکیشن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی صارفین کو دیا جا رہا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کسی جگہ جانے کے بعد اس کے بارے میں سرچز، ڈائریکشنز اور دیگر ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔بلیو ڈاٹ اور لوکیشن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

مگر سیو یور ٹائم لائن فیچر آئندہ سال کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer