(علی رامے)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پنجاب میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم،کم از کم اجرت کی ادائیگی نہ کرنے والےتاجروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر سے اجرت کی ادائیگیوں پر مفصل رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ کم از کم اجرت پر عملدرآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انڈسٹری ودیگر ادارے کم ازکم اجرت ادا کرنے کی ذمہ داری پوری کریں،حکومت محنت کش کو اس کا حق ادا کرنے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کرے گی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر ایم ایس تنویر،سیکرٹری لیبر،ایڈیشنل سیکرٹری لیبر ،ڈائریکٹرجنرل لیبر،سیکرٹری کم از کم ویجز بورڈ،کمشنر پیسی اوردیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عام انسان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ایسا ہی ایک اور غریب دوست اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے اٹھایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار مقرر کر رکھی ہے ۔