مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( شہزاد خان ابدالی)  مہنگائی اور گراں فروشی سے سفید پوش پریشان،  سستا پروٹین بھی غریب طبقے کی دسترس سے باہر ہوگیا۔

 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  18 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرغی کا گوشت 18 روپے مہنگا ہونے سے گوشت 463 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا جبکہ انڈے 2 روپے اضافے سے 344 روپے درجن ہو گئے۔

 مچھلی کی قیمت میں بھی 50 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہونے سے  چھوٹی راہو مچھلی 250 سے 300روپے کلو میں فروخت جبکہ موٹے کانٹے والی راہو 450 سے 500 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔

 دوسری جانب آٹے کی قیمتیں بھی کم نہ ہوسکیں، 10 کلو کا تھیلا 1420روپے کا ہو گیا۔ آٹے کا 20کلو گرام کا تھیلا 2800روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی بھی 15روپے اضافے سے 155روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔