(عرفان ملک)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی زیرصدارت محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس،37ٹریفک اسسٹنٹس کو سینئر ٹریفک اسسٹنٹس کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
سینئر ٹریفک اسسٹنٹس کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں سہیل، آکاش، عالیہ، حماد اور دیگر شامل ہیں،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کے مطابق بروقت اور میرٹ پر ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے، عہدہ بڑھنے سے انسان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔تمام افسران نیک نیتی،محنت اور لگن سے کام جاری رکھیں۔