(علی ساہی)پنجاب پولیس میں ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز نے گیارہ پو لیس افسران کے تبادلے کر دئیے۔
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےحسن افضل کو ایس ایس پی آپریشن گوجرنوالہ تعینات کر دیا گیا ۔حاکم علی خان کو ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان تعینات ،حامد حسین باجوہ ڈی ایس پی کنٹرول روم سنیٹرل پولیس آفس لاہور تعینات ،شکیل احمد کھوکھر ڈی ایس پی رنگ روڑ پولیس لاہور ، نعمان اشعر ڈی ایس پی ایس پی یو لاہور تعینات جبکہ اظہر حسین کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں ۔
واجد علی ڈی ایس پی آر آئی بی آر پی او آفس فیصل آباد تعینات، ڈی ایس پی فیاض حسین کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کر دی گئیں ۔ ڈی ا یس پی محمد جاوید اختر کی خدمات ڈی آئی جی ایس پی یو کے سپرد کر دی گئیں، نورین رمضان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئیں ۔