ویب ڈیسک :فیملی عدالتوں میں مہنگائی کی وجہ سے بچوں کے مقرر کردہ خرچے کو بڑھانے کے لیے والدہ کی طرف سے درخواستیں دائر کرنے کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق روزانہ ایک سے دو درخواستیں بچوں کے والد کے خلاف دی جا رہی ہے کہ عدالتوں نے جو باپ کو خرچا دینے کو کہا اب اس میں گذارہ نہیں ہو رہا،مہنگائی کے مطابق اضافہ کیا جاے۔
درخواستوں میں کہا گیا کہ صرف پانچ ہزار سے چھ ہزار فی بچہ مقرر کرنے سے بچوں کے دودھ کا خرچا ہی پورا نہیں ہورہا۔فیملی عدالت میں زیب النساء اور عاصمہ پرویز کی طرف سے شہباز بھٹی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کی درخواستوں پر بچوں کے والد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گیے۔