(ملک اشرف) عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے متعلق بڑی خبر،تصفیہ طلب معاملات کو بروقت نمٹانے کیلئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے قانون میں ترمیم بارے گرین سگنل دے دیا، یہ لاہور میں پہلا پائلٹ پروجیکٹ ہوگا، سیکرٹری قانون ملک اختر جاوید نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اوراسمبلی کی منظوری کے بعد اے ڈی آر اتھارٹی بنائی جائے گی، اے ڈی آر اتھارٹی کا سربراہ ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ جج ہوگا، اے ڈی آراتھارٹی کے افسران اور اخراجات کیلئے 96 ملین کی رقم کی منظوری دیدی گئی، عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کواے ڈی آرسنٹرز بھجوایا جا سکے گا، اے ڈی آر سنٹر فریقین کی رضامندی سے تصفیہ طلب معاملات کو جلد ایک مقررہ مدت کے اندر نمٹائیں گے، اے ڈی آر سینٹر فیصلہ نہ کرنے کی صورت میں معاملہ دوبارہ عدالت کو بھیج سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق قانون میں ترمیم سے پہلے سیکرٹری لاء ملک اخترجاوید نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات بھی کی، سیکرٹری قانون ملک اخترجاوید نے چیف جسٹس کو قانون میں ترمیم کے متعلق بریفنگ دی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے قانون میں ترمیم کے مسودہ اطمینان کااظہارکیا۔