(ویب ڈیسک)بٹگرام میں مسافر وین دریائے سندھ میں جاگری،8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 30 افراد سوار تھے،دریا سے 6 افراد کی لاشیں اور15 زخمیوں کو نکال لیا گیا، لاپتہ 7 افراد کی تلاش جاری ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کردیا گیا ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔