آرمی چیف کا دورہ کراچی: ٹرانسفارمیشن پلان ، آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ

ISPR
کیپشن: ISPR
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں فارمیشن کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر  کےحوالے سےبتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور ہیڈکوارٹرز کراچی کے دورے پر ‏پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔ ‏ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو دی جانے والی بریفنگ میں کراچی سمیت سندھ کی سیکیورٹی صورتحال کی بابت بھی آگاہی دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ  پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کر کے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے۔ انہوں نے صوبے ‏میں سیکیورٹی میں بہتری کے لیے پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے سندھ پولیس کے شہدا کے اہل ‏خانہ سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ آرمی چیف نے سندھ پولیس کے شہدا کے خاندانوں کو پاک فوج کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے سول انتظامیہ کو فراہم کردہ معاونت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہیں ایف ڈبلیو او، این ایل سی اور این ڈی ایم اے کی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے دہشت گردی و جرائم کی شرح میں کمی کے لیے فارمیشن اور سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا۔