ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جاوید اقبال کی ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدے پر ترقی

سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جاوید اقبال کی ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدے پر ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد جاوید اقبال ملک کی 2019 سے بطور ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ سیکرٹریٹ  سکیل 20 میں تقرری، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ محمد جاوید اقبال ملک نے ٹائم سکیل پرموشن کے لئے محکمانہ اپیل کر رکھی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 1998 میں بطور پرسنل اسسٹنٹ تعینات ہوا۔ طویل عرصہ تک سیکرٹری کی سیٹ خالی ہونے کے باوجود ٹیسٹ نہیں لیا گیا۔ ٹیسٹ ہوا تو پہلے نمبر پر محکمانہ امتحان پاس کیا جب کہ جونئیرز پرسنل اسسٹنٹ کو ترقی دی گئی۔

اپیل میں استدعا کی گئی تھی کہ پانچ سال کی سروس سینارٹی میں شامل کرکے ترقی دی جائے۔ جسٹس اسجد جاوید گورال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل منظور کرلی۔ جس کے بعد فیصلے کی قانونی حیثیت کو مزید پرکھنے اور سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لئے ایڈووکیٹ جنرل آفس سے بھی رائے لی گئی جہاں سے فیصلے میں کوئی قانونی نقصاص نہ پائے جانے کی بنیاد پر چیف جسٹس محمد قاسم خان نے فیصلہ پر عملدرآمد کے احکامات صادر فرمائے۔

دو رکنی بنچ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت مارچ دو ہزار انیس سے بطور ایڈیشنل رجسٹرار (کورٹ سیکرٹریٹ) میں تقرری کی گئی۔ سیکرٹری ٹو چیف جسٹس کی سیٹ سکیل 21 کے لئے مختص ہونے کے باعث قوی امید ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد محمد جاوید اقبال ملک کا جلد ہی سکیل اکیس میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔