لیگی رہنماؤں کے خلاف نیا شکنجہ تیار

لیگی رہنماؤں کے خلاف نیا شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) پی ڈی ایم کا جلسہ تو ہوگیا لیکن مسلم لیگ ن کے جلسہ کی درخواست دینے والے رہنماؤں کے لیے نیا شکنجہ تیار، جلسہ کی اجازت کے درخواست کنندہ پانچ لیگی رہنماؤں کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت کارروائی کا فیصلہ، پی ایچ اے کی طے کردہ پنلٹی چار سے پانچ کروڑ ہرصورت دینا ہوگی وگرنہ اتنی مالیت کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی۔

پی ڈی ایم کی غیر قانونی اسمبلی پر لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، جلسہ کے لیے درخواست کنندہ پانچ لیگی رہنماؤں کو چار سے پانچ کروڑ تک جرمانہ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسہ کے لیے سینیٹر رانا مقبول احمد، رکن اسمبلی سمیع اللہ خان، سابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید، سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ خرم اور امتیاز الہی ایڈووکیٹ سے پنلٹی وصول کی جائے گی۔

 گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا نے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ پی ایچ اے کی نقصانات کے تخمینہ کی رپورٹ آنے پر جلسہ کی درخواست کنندہ لیگی رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہوگی۔ نقصانات کی پنلٹی ادا نہ کرنے کی صورت میں لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت کارروائی آگے بڑھے گی۔

لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت پنلٹی کی ادائیگی سے انکار پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیس کی سماعت کرینگے۔ پنلٹی کی عدم ادائیگی پر پانچوں لیگی رہنماؤں کی جائیدادوں کو کرکی بھی ہوسکتی ہے۔