ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز لاہور ائیرپورٹ لینڈ کر گئی

برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز لاہور ائیرپورٹ لینڈ کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:  برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز لاہور ائیرپورٹ لینڈ کر گئی، پرواز وی ایس 364 کے زریعے دو سو 22 مسافر لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ گورنر پنجاب نے مسافروں اور جہاز عملے کا استقبال کیا۔


 تفصیلات کے مطابق  برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک کی لاہور میں پہلی دھند اور رن وے پر رش کے باعث پرواز لینڈنگ سے قبل فضا میں چکر لگاتی رہی، رن وے کلیئر ہونے پر اے ٹی سی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد طیارے ے لینڈ کیا، لاہورایئرپورٹ پربرطانوی قونصل خانہ کےعملہ اورایئرپورٹ افسران نےاستقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے فیتہ کاٹ کر ائیرلائن عملے کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر جہاز کا کریو، سول ایوی ایشن افسران اور برطانوی سفارتی عملہ موجودتھا، دوسری جانب ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 365 دوپہر دو بجے کے قریب لاہور سے برطانیہ واپس روانہ ہوئی، پرواز کے ذریعے 52 مسافر لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔ٹیک آف سے قبل گورنر پنجاب نے ائیرلائن عملے کو رخصت کیا۔

پی آئی اے پر پابندی کے بعد ورجن اٹلانٹک ائیر نے پاکستان کیلئےفلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور کیلئےہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گی۔

  دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق دبئی سے آنیوالی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 416 منسوخ کر دیا گیا، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417، کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 306، کراچی جانیوالی پرواز پی کے 307، کراچی جانیوالی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 521 کو منسوخ کر دیا گیا۔

 متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، ابوظہبی سے آنیوالی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 243 ساڑھے چار گھنٹے، اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 244 تین گھنٹے بیس منٹ، استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 چار گھنٹے پندرہ منٹ، دوحہ سے آنیوالی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628 ایک گھنٹہ، کراچی سے آنیوالی پی آئی اے کی پروز پی کے 302 ایک گھنٹہ، کراچی سے آنیوالی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔ 

Shazia Bashir

Content Writer