ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ میں پیش رفت

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ میں پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ میں پیش رفت ، ایل ڈی اے نے موضع ہلوکی میں چار ہزار کنال اراضی کی  ڈیمارکیشن شروع کردی۔

 
 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ایل ڈی اے نے موضع ہلوکی میں چار ہزار کنال اراضی کی   ڈیمارکیشن شروع کردی، پہلے فیز میں چار ہزار اپارٹمنٹس کیلئے ایل ڈی اے سٹی ، ٹاون پلاننگ ، سی ایم پی اور انجنئیرنگ ونگ نے کام شروع کردیا ہے ۔

تمام ڈائریکٹوریٹس کی جانب سے موقع پر اراضی تک ایکسیس روڈ کی ڈیمارکیشن بھی کی جارہی ہے ۔ ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس منصوبہ پر عملی کام کیلئے وزیراعلی نے اکتیس دسمبر تک ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ حکومت پنجاب اور ایل ڈی اے وزیراعظم سے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوانے کی خواہاں ہے۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے منصوبے کے پی سی ون کی منظوری بھی لی جاچکی ہے۔

 واضح رہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے تعمیراتی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے،  نئے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور  منصوبے کو ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا نام دیا گیا ہے۔

 

پہلے مرحلے میں 800 کنال اراضی پر چار ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، ان اپارٹمنٹس کی قیمتیں ایل ڈی اے اور دیگر سرکاری ملازمین اور کم آمدنی والے افراد کی پہنچ میں رکھی جائیں گی، یہ اپارٹمنٹ اڑھائی سے تین سال کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 

 

Shazia Bashir

Content Writer