ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم سربراہ کاایک اور اہم فیصلہ

پی ڈی ایم سربراہ کاایک اور اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42ٌ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اگلی حکمت عملی پر عملدرآمد کا معاملہ ، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا۔سربراہی اجلاس آج دن 2 بجے جاتی امراء میں ہوگا۔ لاڑکانہ جلسے، لانگ مارچ کی حکمت عملی اور ملک بھر میں مظاہروں پر مشاورت ہوگی۔
 تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا ہے، سربراہی اجلاس آج دن 2 بجے جاتی امراء میں ہوگا، جس میں بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز سمیت میاں افتخار، آفتاب شیر پائو، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، شاہ اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر اور ڈاکڑ عبدالمالک شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاڑکانہ جلسے اور لانگ مارچ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں آئندہ کیے جانے والے مظاہروں پر بھی مشاورت ہوگی۔

گزشتہ روز لاہور میں  مینار پاکستان پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا نظام نہیں چلے گا، اب حکومت عوام کی ہوگی۔دھاندلی کے ذریعے حکمرانوں کو مسلط کیا گیا۔ لاہورجلسہ مستقبل کیلئے سنگ میل ہوگا۔  پی ڈی ایم نے تحریک کا آغاز کیا اور سربراہی اجلاس میں مقاصدطےکیے، آئین کوعملی شکل دینااورپارلیمنٹ کی خودمختاری مقاصدہیں، سیاست سےاسٹیبلشمنٹ اور انٹیلی جنس اداروں کا کردار ختم کیا جائے، ہمارےمقاصدہیں کہ آزادانتخابات ہونے چاہئیں، صوبوں کو حقوق اور اٹھارویں ترمیم کا تحفظ کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہناتھا کہ انارکی کی طرف جانے سے پہلے حالات کو سنبھال لینا چاہیے، پی ڈی ایم تحریک ادارے مضبوط بنانے کیلئے ہے۔ پارلیمنٹ کو کسی کا یرغمال نہیں ہونے دیا جائیگا، ناجائز حکومت کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer