دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،سڑکیں بند

دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،سڑکیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور میں بادلوں کے ساتھ سردی کی شدت برقرار،شہر کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 167 تک پہنچ گیا،ملک کے بیشتر حصوں میں دھند کے بادل گہرے ہوگئے، بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری نےسردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا، لاہور میں بھی سردی کے ساتھ دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں،شہر کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 167 تک پہنچ گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں لاہور اور اطراف دھند کے بادل کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوکررہ گئی،دھندکےباعث لاہورایئر پورٹ پرفضائی آپریشن متاثرہوا،پروازوں کی آمد روانگی متاثر ہونے سے 5 منسوخ،11 تاخیر کا شکار ہوگئیں،دوپروازوں کارخ موڑدیاگیا، ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافر زحمت میں مبتلا ہیں، دھند کے سبب کراچی ، کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں بھی لیٹ ہیں،بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری نےسردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔ایبٹ آباد،گلیات میں برفباری سےسڑکیں بند ہونے سےشہری گھروں میں محصور ہوگئے۔قلات میں درجہ حرارت منفی سات ڈگری تک گرگیا۔
لاہورسمیت پنجاب کےدیگرعلاقوں میں دھندنےسب کچھ دھندلادیا۔موٹروےایم تھری لاہورسےرجانہ تک بندکی گئی۔فیصل آباد،ننکانہ،خان پور،اوچ شریف،مانگامنڈی،چونیاں،لودھراں،بہاولپورسمیت دیگرعلاقوں میں حدنگاہ30سے100میٹرتک ہونےسےٹریفک کی روانی متاثرہوگئی۔
دوسری جانب بالائی علاقوں میں ہرطرف سفیدی چھاگئی، برفباری نےقدرتی حسن سےمالامال وادیوں کومزیددلکش بنادیا۔مری میں برفباری کانیاسلسلہ شروع ہواتوسیاحوں کی بڑی تعدادبھی لطف اندوزہونے پہنچ گئی۔شانگلہ کےمیدانی علاقوں میں بارش جبکہ سیاحتی مقامات یختنگی اورشانگلہ ٹاپ پرشدیدبرفباری کاسلسلہ جاری ہے۔آسمان سےگرتےروئی کےگالوں کےباعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔

گلیات میں برفباری سےنظام زندگی مفلوج ہوگیا۔مری روڈسمیت50سےزائدگاؤں کی سڑکیں بندہوگئیں۔پانی،بجلی،جلانےکی لکڑی نہ ہونےاورخوراک کی کمی سےشہریوں کوپریشانی کاسامناہے۔
قلات شہراورگردو نواح میں یخ بستہ ہواؤں سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔قلات کاپارہ منفی7ڈگری تک گرگیا۔خون جمادینےوالی سردی میں گیس غائب ہوگئی جبکہ بجلی کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer