وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد بلالیا

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد بلالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ، وزیراعظم نے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور اس کے تدارک کے لئے کیے جانے والے اقدامات زیربحث آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے باقاعدہ رپورٹ بھی  پیش کریں گے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج اور کارروائی بارے غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ لاہور کی عوام نے نہ آر کیا، نہ پار کیا۔بس پی ڈی ایم کی قیادت کو لاچار کیا۔لاہور میں پی ڈی ایم کے ناکام جلسے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ لاہور کی عوام نے نہ آر کیا، نہ پار کیا–بس پی ڈی ایم کی قیادت کو لاچار کیا۔لاہور کے باشعور باسیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جلسے میں شرکت نہ کر کے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان میں بھی اگر پی ڈی ایم سٹیڈیم کے اندر جلسہ کرتی تو ان کے دعوں کی قلعی کھل جاتی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ 11 جماعتوں پر مشتمل لٹیروں کے قافلے کو پاکستان کی عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے ۔اہلیانِ لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جیسا کہ پورے پاکستانی میڈیا نے واضح طور پر دکھایا کہ جلسے کی راہ میں نہ تو کوئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور نہ ہی کسی کو جلسہ میں شرکت سے روکا گیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اہلیان لاہور نے جس طرح پی ڈی ایم ٹولے کو مسترد کیا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پشاور، کراچی، ملتان اور اب لاہور کے ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer