بے روزگار نوجوانوں کیلئے زبردست خوشخبری

بے روزگار نوجوانوں کیلئے زبردست خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)   حکومت پنجاب نے بے روزگار نوجوانوں کیلئے چھوٹے کاروبار کیلئے ایک نئی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے اس سلسلہ میں 6 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، یہ فیصلہ صوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا ہے، جس میں ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز اور سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل بھی موجود تھے محکمہ خزانہ نے ان قرضوں کے خدوخال طے کر لیے ہیں اور اب وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد یہ نئی سکیم شروع کردی جائے گی اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو آسان شرح سود پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer