(عرفان ملک) پی آئی سی حملہ، پولیس کا وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے گھر پر چھاپہ، حسان نیازی گھرپر موجود نہ ہونےکے باعث گرفتار نہ ہو سکے۔
بدھ کے روز وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا گیا تھا جس پر پولیس کی جانب سے2 مقدمات درج کیے گئے اور سیف سٹی اتھارٹی اور میڈیا پر چلنے والی فوٹیجیز کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی جارہی ہے، میڈیا پر حسان نیازی کی فوٹیج چلنے کے بعد پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانعام وحید کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے انکے گھرپر چھاپے مارے گئے تاہم وہ گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گیا۔
ڈی آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے اور جلد اسے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔