ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ میں دوہفتے رہ گئے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ میں دوہفتے رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ میں پانچ روز جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی ریٹائرمنٹ میں دوہفتے باقی رہ گئے۔

       چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ 65 سال عمرپوری ہونےپر20 دسمبرکو ریٹائرہوں گے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کےبعد سپریم کورٹ میں ایک جج کی آسامی خالی ہوجائےگی، چیف جسٹس ہائیکورٹ سردارمحمد شمیم خان 62 سال عمرپوری ہونے پراکتیس دسمبرکو ریٹائر ہوں گے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد مبین بھی باسٹھ سال عمر پوری ہونے پراکتیس دسمبر کو ریٹائر ہوں گے، چیف جسٹس سردار محمد شمیم اور جسٹس شاہد مبین کی ریٹائرمنٹ کےبعد ہائیکورٹ میں ججزکی خالی آسامیوں کی تعداد سترہ ہوجائےگی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رفیق رواں ماہ انیس دسمبر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وممبر پنجاب سرورس ٹربیونل عابد حسین قریشی اکتیس دسمبرکو ریٹائر ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer