پی ایچ اے نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں

پی ایچ اے نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایم فل الائونس کی مد میں نو افسران اور ایک ملازم کو غیر قانونی الائونس دیکر سرکاری خزانے کو بارہ لاکھ کا نقصان پہنچایا، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عثمان غنی نے آنکھیں بند رکھیں آڈٹ پیروں میں غیر قانونی اقدام کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے آڈٹ کے دوران انکشاف ہوا کہ ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے من پسند افسران کو ایم فل الائونس سے نوازا، قوانین کے مطابق ایم فل الائونس پی ایچ اے میں نہیں دیا جاسکتا۔  آڈٹ پیرا کے مطابق غیر قانونی طور پر الائونس لینے والوں میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اختر محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جلیل احمد خان، زاہد اقبال، ظہور الحسن، غلام مصطفی، عمران خان، تنویر احمد، شاہ نواز، گلزار حسین اکاؤنٹس کلرک حافظ علی حسن شامل ہیں۔

آڈٹ پیرا کے مطابق دو سال تک پانچ ہزار ماہانہ فی کس الائونس دیا گیا جو پنجاب فنانشل رولز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عثمان غنی آڈٹ پیرا پر جواب دیں گے، قوانین کی خلاف ورزی پر ایم فل الائونس کی مد میں دی گئی رقم واپس لی جاسکتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer