ایل ڈی اے کا 38 ارب 39 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

ایل ڈی اے کا 38 ارب 39 کروڑ روپے کا بجٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ایل ڈی اے کا 38 ارب 39 کروڑ روپے کا بجٹ منظور ہوگیا ہے، ترقیاتی منصو بوں کے لئے20 ارب 18 کروڑ روپے مختص۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو ٹرین اور دیگر متعلقہ کاموں کے لئے سات ارب 78 کروڑ پارک اینڈ شاپ ایرینا کی تعمیر پر 48 کروڑ  26 لاکھ جبکہ لاہور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پرایک ارب  19کروڑ روپے خرچ  کئے جائیں گے۔ ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو مالی سال2018-19 کے دوران مجموعی طور پر23 ارب94 کروڑ79لاکھ   روپے سے زیادہ  کے وسائل دستیاب ہوں گے جن میں 16ارب3 کروڑ51لاکھ روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے۔

ان ترقیا تی اخراجات میں ایل ڈی اے کے اپنے وسائل سے حاصل ہونے والے 5ارب61  کروڑ72 لاکھ   روپے اور حکومت پنجاب کی طرف سے ادائیگی  سالانہ ترقیاتی پروگرام اور ڈیپازٹ ورکس کے تحت لاہور میں مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے خرچ کئے جا نے والے10 ارب روپے41 کروڑروپے شامل ہیں۔

ایل ڈی اے کے اپنے وسائل سے اس کی رہائشی سکیموں مولانا شوکت علی روڈ، خیابان فردوسی اور خیابان جناح پرواقع جنکشنز اور یوٹرنز کی ری ماڈلنگ پر خرچ ہون گے۔ نئے بجٹ میں مختلف عمارتوں کی تعمیر کے لئے مجموعی طو ر پر57 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دیگر ترقیاتی سکیموں پر 77کروڑ 28 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

اسی طرح حکومت پنجاب کی طرف سے ادائیگی  سالانہ ترقیاتی پروگرام اور ڈیپازٹ ورکس کے تحت لاہور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پرایک ارب19کروڑ روپے خرچ کئے جا ئیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer