ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ایل پی جی بحران سر اُٹھانے لگا

لاہور میں ایل پی جی بحران سر اُٹھانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر میں ایل پی جی بحران سر اٹھانے لگا۔ ایل پی جی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، صرف دوہفتوں میں ایل پی جی کی قیمت 100 سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی۔ جس پر شہری بلبلا اٹھے۔

 ایک طرف ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں تو دوسری جانب لوکل گیس کوٹہ ہولڈر کمپنیوں نے مصنوعی قلت پیدا کرنا شروع کردی۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ لوکل گیس کوٹہ ہولڈر کمپنیوں کے پاس 74 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی موجود ہے۔ مگر انہوں نے شہر کے 15 پلانٹس کو سپلائی روک دی ہے۔ لاہور ڈویژن میں ایل پی جی کی روزانہ کھپت 1200 میٹرک ٹن ہے۔

عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ 25 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد ہوچکی ہے۔ ایل پی جی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار لوکل گیس کوٹہ ہولڈر کمپنیاں ہیں۔  بحران نے ایل پی جی سیلرز کو بھی دکانوں کی بندش پر مجبور کردیا۔ شہر میں 50 فیصد سے زائد دکانیں بند ہوگئی ہیں۔

شہریوں، سیلرز اور ڈیلرز نے اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار لوکل گیس کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer