ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سب سے بڑے بیوروکریٹ کو عدالتی پروانہ مل گیا

پنجاب کے سب سے بڑے بیوروکریٹ کو عدالتی پروانہ مل گیا
کیپشن: City42 - LHC, Chief Sectary Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے ڈاکٹر انتظار الحسن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مس کنڈیکٹ کے الزام پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ بحالی کے لئے سیکرٹری صحت کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر چیف سیکرٹری کو اپیل کی۔ اپیل کا فیصلہ نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے 12 اکتوبر 2018 کوچیف سیکرٹری کو زیر التواء اپیل کے فیصلے کا حکم دیا۔ عدالت کے بارہ اکتوبر کے زیر التواء اپیل کا فیصلہ کرنے کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔

درخواستگزار نےاستدعا کی کہ حکم عدولی پر چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer