ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ترقیاتی بورڈ کا سپورٹس کمپلیکس کی تعمیرکے لئے فنڈز دینے سے انکار

محکمہ ترقیاتی بورڈ کا سپورٹس کمپلیکس کی تعمیرکے لئے فنڈز دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور(سٹی42) سپورٹس کمپلیکس کی تعمیرکے لئے فنڈز کا معاملہ، ہر حلقے میں تعمیر ہونے والے سپورٹس کمپلیکس کے فنڈز نہیں رکیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نےایل ڈی اے کی سمری منظور کرلی۔

سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے کیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی گئی تھی جس میں چار ارب چھیانوے کروڑ روپے کے فنڈز مانگے گئے تھے۔ لیکن صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ نے فنڈزکی قلت کے باعث منصوبے پر مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا تھا۔ جس پر اب وزیر اعلی پنجاب کی جانب سےشہر کے ہر حلقے میں تعمیر ہونے والے سپورٹس کمپلیکس کے لیے فنڈز جاری کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے ایل ڈی اے کی سمری منظور کرتے ہوئے شہر میں تعمیر ہونے والے سپورٹس کمپلیکس کو جلد از جلد فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ایل ڈی اے کی جانب سے بقایاجات فنڈز کی مد میں مانگے گئےتھے جس پر اعتراضات تھے۔ چئیرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخواست مسترد کی گئی تھی ۔

ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیلکسز کے لیے چار ارب انچاس کروڑ چھیانوے لاکھ روپے مانگے تھے ۔اس سے قبل ایل ڈی اے کوڈھائی ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ایل ڈی اے کی جانب سے ڈھائی ارب روپے استعمال کرنے کے بعد ہی بقایا جات کی رقم جلد منتقل ہو گی ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ابھی تک پچیس کروڑ روپے ہی خرچ کیے گئے ہیں ۔

مزید دیکھئے: