(سٹی 42): لاہور میں دھند اور یخ بستہ ہواؤں کا راج آج بھی برقرار، محکمہ موسمیات نے سردی سے ٹھٹھرتے لاہوریوں کو کل دھوپ نکلنے کی نوید سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بعض علاقوں میں آج بھی ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا تیرہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کل ہلکی دھوپ کے ساتھ سردی کا راج ایسے ہی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں