ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہم فیصلہ کر لیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہم فیصلہ کر لیا
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر ): مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 17 دسمبر کو وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جہاں وہ اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے گئے تھے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اتوار کو وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کے ہمراہ مریم نواز بھی وطن واپس آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف 19 دسمبر کو احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے، میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی پر پارٹی اجلاس طلب کیا ہے۔