(زین مدنی ): فیڈرل سنسر بورڈ نے بھارتی فلم "ٹائیگر زندہ ہے" کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل سنسر بورڈ نے بھارتی فلم ٹائیگر زندہ ہے کو بین کردیا ہے جو بائیس دسمبر کو ریلیز ہونا تھی ۔فلم میں بھارتی اداکار سلمان خان کترینہ کیف بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ دکھائے گئے ہیں، فلم میں پاکستان مخالف مواد شامل ہے۔
واضح رہے کہ ایکشن سے بھر پور سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر زندہ ہے 22 دسمبر کو ریلیز ہونے تھی۔